انڈرورلڈ ڈان اعجاز لکڑا والا پٹنہ سے گرفتار

   

ممبئی9جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) انڈرورلڈ ڈان اعجاز لکڑا والا کو باقاعدہ طور ممبئی کرائم برانچ نے پٹنہ سے گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے اعجاز لکڑا والا کی گرفتاری سے انڈرورلڈ کو زبردست جھٹکا لگا ہے ۔ لکڑوالا کی گرفتاری کے بعد داؤد ابراہیم سے متعلق اہم تفصیلات ملنے کا بھی ممبئی کرائم برانچ نے ظاہر کیا ہے اس سے قبل ممبئی کرائم برانچ نے اعجاز لکڑا والا کی بیٹی سونیا لکڑا والاکو گرفتار کیا تھا اس کے بھائی عقیل لکڑا والا کو بھی گرفتار کیا گیا تھا ان دونوں پرایک بلڈر سے کھار میں ہفتہ طلبی کا بھی الزام ہے اس سے قبل ممبئی ائیر پورٹ سے سونیا لکڑا والا کو جب گرفتار کیا گیا تو اسے فرضی پاسپورٹ کی بنیاد پر گرفتار کیاگیا تھا۔ممبئی کرائم برانچ کو اس کی بیٹی سے ہی اعجاز لکڑاوالا کے ٹھکانہ پتہ لگا ہے جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ ڈان نیپال سے ہندوستان میں داخل ہو رہا تھا جس کی اطلاع کرائم برانچ کو تھی اس کے بعد ہی اسے پٹنہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔