حیدرآباد: ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس نے حال ہی میں گرفتار کئے گئے حیدرآباد کے پی ایچ ڈی اسکالر سے ممبئی کے انڈر ورلڈ سے روابط کے بارے میں پوچھ تاچھ کی ہے۔ ڈائرکٹوریٹ کے عہدیداروں نے ممنوعہ
PSYCHOTROPIC
کی تیاری کے سلسلہ میں لیاب پر دھاوا کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لیا تھا ۔ ملزم پر ممنوعہ شئے کی تیاری اور اسے ممبئی میں گاہکوں کو سربراہ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ۔ پولیس نے 11 ڈسمبر کو ملزم کے علاوہ ممنوعہ شئے حاصل کرنے والے شخص کو بھی حراست میں لیا۔ ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلجنس کے عہدیداروں نے 63.12 لاکھ روپئے مالیتی
MEPHEDRONE
کو ضبط کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ نوجوان ممبئی کے ایک نیٹ ورک کیلئے کام کر رہا تھا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور انڈر ورلڈ سے روابط کی جانچ ہورہی ہے ۔ ایک خانگی لیاب میں ممنوعہ شئے تیار کی جارہی تھی۔
