انڈر گرائجویٹ کورسیس کے نتائج کا اعلان

   

حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی نے مختلف انڈر گرائجویٹ کورسیس بی اے، بی بی اے، بی کام اور بی ایس سی (سی بی سی ایس) سیکنڈ اور فورتھ سیمسٹر کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جن کا انعقاد جنوری ۔ فروری 2021ء میں عمل میں آیا تھا۔ طلبہ عثمانیہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.osmania.ac.in پر نتائج معلوم کرسکتے ہیں۔