انڈر گریجویٹ طلبہ کیلئےانٹرن شپ لازمی

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : انڈر گریجویٹ طلبہ کو بلا امتیاز اسٹیڈی پروگرام اس تعلیمی سال سے ان کے چوتھے سیمسٹر کے بعد انٹرن شپ کرنا لازمی ہوگا ۔ انٹرنس شپس کے لیے یونیورسٹیز کی جانب سے تین سالہ یو جی ، چار سالہ یو جی ( آنرس ) یا چارسالہ یو جی ( آنرس معہ ریسرچ ) کے 120/160 کریڈیٹس میں کم از کم 2 تا 4 کریڈیٹس الاٹ کئے جائیں گے ۔ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن ( یو جی سی ) نے انڈر گریجویٹ طلبہ کے لیے انٹرن شپ / ریسرچ کے لیے رہنمایانہ خطوط بنائے ہیں ۔ جس کے مطابق انڈر گریجویٹ طلبہ کو ان کے چوتھے سیمسٹر کے بعد لازمی طور پر 60 تا 120 گھنٹوں کا انٹرن شپ کرنا ہوگا ۔ انٹرن شپس / ریسرچ انٹرن شپس کو نصاب کا حصہ اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ طلبہ کو ان کے کورس ورک کی تکمیل سے قبل عملی تجربہ حاصل ہو ۔ اس کا مقصد طلبہ کی مہارت میں اضافہ کرنا اور پرسنالٹی ڈیولپمنٹ پر توجہ دینا بھی ہے ۔۔