حیدرآباد۔ کورونا بحران کے پیش نظر محکمہ تعلیمات نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ انڈرگریجویٹ ( یو جی ) پوسٹ گریجویٹ (پی جی ) فائنل ایئر طلبہ کو ان کے کالجس میں امتحانات تحریر کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے تاہم یہ سہولت صرف جاریہ سال رہے گی ۔ 15 ستمبر سے تمام یونیورسٹیز میں فائنل ایئر امتحانات کا آغاز ہوگا۔ کورونا قہر کو دیکھتے ہوئے حکومت نے پہلے ہی دسویں کے طلبہ پروموٹ کردیا۔ اس طرح انٹر فیل طلبہ کو سپلیمنٹری کے بغیر پروموٹ کردیا۔ ڈگری و فائنل ایئر طلبہ کو بھی بغیر امتحانات پروموٹ کرنے کا طلبہ تنظیموں سے مطالبہ کیا جارہا ہے۔ احتجاج کے ساتھ عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹایاگیا ہے۔ تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد محکمہ تعلیم کے یو جی اور پی جی فائنل ایئر امتحانات ان ہی کے کالجس میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔