انڈر 19 ایشیا کپ میں آج انڈیا۔ پاکستان فائنل

   

Ferty9 Clinic

دبئی ، 20 ڈسمبر (ایجنسیز) ہندوستان اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں پھر ایک بار اتوار کو یہاں مدمقابل ہوں گی اور ٹارگٹ انڈر 19 ایشیا کپ ٹروفی جیتنا ہے۔ ونڈے کرکٹ فارمٹ کے اس ٹورنمنٹ میں جمعہ کو پہلے سیمی فائنل کو کھیل کیلئے ناسازگار موسم کے سبب 20 اوورز فی ٹیم تک گھٹانا پڑا۔ سری لنکا نے 138/8 اسکور کئے اور انڈیا نے 18 اوورز میں 139/2 کے ساتھ جیت مکمل کی۔ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھی 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ بنگلہ دیش کو 27 اوورز کے میچ میں تین گیند قبل 121 پر آل آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان 16.3 اوورز میں 122/2 کے ساتھ مقابلہ جیت گیا۔ اس طرح ہند۔پاک فائنل مقرر ہوا۔