چنئی: راجستھان کے ادے پور میں اگست میں منعقد ہونے والا قومی انڈر 7 شطرنج ٹورنامنٹ اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ آل انڈیا شطرنج فیڈریشن (اے آئی سی ایف)نے اتوار کو یہ اعلان کیا۔اے آئی سی ایف نے کہا کہ ایشین چیس فیڈریشن نے ایشین اسکول شطرنج چیمپئن شپ 2022 کو 25 اگست سے 3 ستمبر تک منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔