انڈمان سمندر میں 4.9 شدت کا زلزلہ

   

نئی دہلی:انڈمان اور نکوبار جزائر میں بحیرہ انڈمان کے قریب ریختر پیمانے پر 4.9 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلہ صبح 3:40 بجے کے قریب آیا۔ این سی ایس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 77 کلومیٹر تھی۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے ٹویٹ کیا کہ زلزلے کی شدت 4.9 تھے۔ جو کہ 31 جنوری 2023 کو پیش آیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 24 جنوری کو دہلی اور قومی راجدھانی کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔زلزلے کے جھٹکے کم از کم 15 سیکنڈ تک جاری رہے، لوگوں کو اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ نیشنل سینٹر آف سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال میں تھا۔اس سے ایک روز پہلے چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے میں پیر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ حکام نے بتایا تھا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 تھی، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔