انڈوعرب لیگ کے احتجاجی جلسہ

   

شام، عراق، فلسطین و یمن کے سفراء کی شرکت
حیدرآباد۔10؍اپریل۔ ( پریس نوٹ ) ۔ انڈوعرب لیگ حیدرآباد کے زیر اہتمام فلسطین اور شام سے یگانگت کا اظہار گولان کی پہاڑیوں پر امریکی تسلط کو جائز قرار دینے سے متعلق امریکی فیصلے کے خلاف 20؍اپریل کو احتجاجی جلسہ عام ہوٹل تاج دکن بنجارہ ہلز میں منعقد ہوگا۔ جس میں شرکت کی پانچ ممالک کے سفراء نے توثیق کردی ہے۔ جناب عدنان ابوالحائجہ (فلسطین)، ڈاکٹر ریاض کامل عباس (شام)، ڈاکٹر فلاح عبدالحسن عبدالسداء (عراق)، عبدالملک عبدالمحمد الاریانی (یمن) کے علاوہ لیبیا کے ناظم امور اور جناب محمد ادیب سابق ایم پی نے اپنی شرکت کی توثیق کی ہے۔ داخلہ بذریعہ دعوت نامہ ہوگا۔ انڈوعرب لیگ حیدرآباد کے زیر اہتمام اس احتجاجی جلسہ عام میں امکان ہے کہ کئی عرب ممالک کے سفراء شرکت کریںگے۔ انڈوعرب لیگ حیدرآباد نصف صدی سے زائد عرصہ سے ہند۔عرب تعلقات کے استحکام، فلسطینی کاز سے متعلق شعور کی بیداری اور رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ یہ ایک سیکولر این جی او ہے جسے اقوام متحدہ نے مسلمہ قرار دیا ہے۔ جناب سید وقارالدین اس کے چیرمین ہیں۔