جکارتہ ۔ 18 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیاء میں کینبرا کے سفیر کو آج اُس وقت طلب کیا جبکہ آسٹریلیا کے ایک رُکن سنیٹ نے گزشتہ ہفتہ مسجد پر حملے کے لئے سفید فاموں کی برتری کو جو نیوزی لینڈ کے تارکین وطن میں پائی جاتی ہے ، ذمہ دار قرار دیا تھا ۔ وزیر خارجہ انڈونیشیاء رینو مرسودی نے کہا کہ وہ قبل ازیں سفیر ہیری کوئینیان کو اپنے دفتر میں طلب کرکے اس تبصرے کے خلاف سخت لب و لہجے میں اعتراض درج کرواچکی ہیں۔ انڈونیشیاء مسلم غالب آبادی والا ملک ہے ۔