انڈونیشیاء میں خواتین کیلئے شادی کی عمر 16سے بڑھاکر 19سال

   

Ferty9 Clinic

جکارتہ ۔ 18ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیاء کی پارلیمنٹ نے بچہ شادی پر روک لگاتے ہوئے ملک میں خواتین کیلئے شادی کی عمر 16 سے بڑھاکر 19سال کردی ۔ قبل ازیںمیں خواتین 16سال سے بھی کم عمر بچیوں کی شادی کیلئے شرعی عدالتوں اور مفتیوں سے رجوع ہوتی تھیں ۔ انڈونیشیاء میں ہر چار میں سے ایک لڑکی کی شادی اس کے 18سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل کردی جاتی تھی ۔ انڈونیشیاء کی اعداد و شمار کی ایجنسی یونیسیف نے یہ بات بتائی ۔