جکارتہ : اچانک سیلاب اور موسلادھار بارش کی وجہ سے مشرقی انڈونیشیاء میں کم از کم 44 افراد ہلاک اور دیگر کئی افراد لاپتہ ہوگئے ۔ کئی مکان منہدم ہوجانے کی وجہ سے قصبہ لیمینل کے سینکڑوں مکان منہدم ہوگئے ۔ سیلاب میں بہہ جانے والے ان افراد کی نعشیں دستیاب کی گئیں ۔ ایک اور دیہات وائیبرک میں 3 افراد ہلاک اور دیگر کئی لاپتہ ہوگئے ۔ عہدیداروں معلومات حاصل کرنے کی انتہائی کوشش کررہے ہیں ۔
