جکارتہ: انڈونیشیاء میں 78 سالہ شخص نے ایک 17 سالہ لڑکی کے شادی کی تھی لیکن ان کی یہ شادی زیادہ دن نہیں ٹک سکی۔ ان کی شادی کے 22 دن کے اندر ہی دونوں نے طلاق لے لی ہے۔ گزشتہ ماہ شادی کرنے والے اس جوڑے نے ایک ہفتہ قبل ہی عدالت میں طلاق نامہ داخل کردیا ہے۔ یہ الزامات ہیں کہ لڑکی شادی سے قبل ہی حاملہ تھی۔ تاہم ان کی بہن نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔