انڈونیشیائی عمرہ زائرین کی مدینہ منورہ آمد

,

   

قافلہتین دن کے قرنطینہ کے بعد مسجد نبوی ؐ روانہ ہوگا،مکہ سے وطن واپسی کا پروگرام
مدینہ ۔ انڈونیشیائی عمرہ زائرین کا گروپ مدینہ منورہ پہنچ گیا۔ گروپ135 افراد پر مشتمل ہے۔ زائرین مقررہ ایس او پیز کے تحت 3 دن قرنطینہ میں گزرانے کے بعد زیارت مسجد نبویﷺ کے لیے جائیں گے۔یادرہے گزشتہ ہفتے پاکستانی عمرہ زائرین کا دوسرا گروپ مکہ مکرمہ پہنچا تھا۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مارچ کے آخری ہفتے سے کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظرعمرہ پرعارضی طورپرپابندی عائد کردی گئی تھی۔بیرون مملکت کے علاوہ سعودی عرب کے شہری اوریہاں رہنے والے غیر ملکیوں پر بھی پابندی کا اطلاق کیا گیا تھا۔عمرہ پر عائد پابندیاں مرحلہ وار ختم کئے جانے کے بعد ابتدا میں اندرون مملکت سے عمرہ کے لئے محدود افراد کو اجازت دی گئی۔عمرہ کی اجازت کے لئے وزارت حج وعمرہ کی جانب سے اعتمرنا ایپ متعارف کرنے کے علاوہ صرف اسی ایپ کے ذریعہ اجازت نامہ جاری کیا جارہا ہے ۔ یکم نومبر سے بیرون مملکت سے بھی عمرہ زائرین کی آمد کا مرحلہ شروع کیا جو انہتائی محدود تعداد میں تھا۔وزارت صحت کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے مقررہ ایس اوپیز کے تحت بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو3 دن کے لئے ہوٹل میں قرنطینہ کیاجاتا ہے تاکہ اس دوران ان میں کسی قسم کی بیماری ہو تو اس کے بارے میں معلوم ہوسکے۔واضح رہے مدینہ منورہ آنے والے عمرہ زائرین کا گروپ زیارت مسجد نبوی ﷺ کے بعد عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہو جائے گا جہاں وہ مقررہ ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے عمرہ ادا کرنے کے بعد اپنے وطن روانہ ہوجائیں گے۔ وزارت حج وعمرہ کے تحت عمرہ اور مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کیلئے تیسرے مرحلے میں یومیہ 20 ہزار عمرہ زائرین اور60 ہزار افراد کو حرم شریف میں نماز باجماعت ادا کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔