جاکراتا ۔ 23فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈونیشیا میں موسلادھار بارشوں سے دریا میں طغیانی نے آٹھ معصوم بچوں کی جانیں نگل لیں، جونئیر ہائی اسکول کے ڈھائی سو طلبہ کا گروپ دریا کنارے سیر کو گیا تھا۔ حکام کے مطابق اسکول کیمپنگ ٹرپ پر جانیوالے طلبہ میں سے 23 زخمی جبکہ 2 گمشدہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول ٹرپ پر جانیوالے طلبہ کی عمریں 12سے 15 سال کے درمیان ہیں جبکہ ان میں سے اکثریت ساتویں اور آٹھویں جماعت میں پڑھتی ہے۔