انڈونیشیامیں 6.0شدت کا زلزلہ

   

بیجنگ، 5 نومبر (یواین آئی) جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) کے مطابق منگل کو گیارہ بجکر 32 منٹ پر (جی ایم ٹی کے مطابق) انڈونیشیا کے جزیرہ سولویسی کے مناہاسا جزیرہ نما کے قریب 6.0 شدت کا زلزلہ آیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز سطحِ زمین سے 113.3 کلومیٹر کی گہرائی میں، 0.11 ڈگری جنوبی عرض بلد اور 123.15 ڈگری مشرقی طول بلد پر واقع تھا۔

سنگاپور کے رہائشی علاقہ میں آتشزدگی
سنگاپور، 5 نومبر (یو این آئی/ژنہوا) وسطی سنگاپور میں منگل کی رات ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے بعد چار افراد کو دھویں کی وجہ سے سانس لینے میں پریشانی کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ یہ اطلاع سنگاپور کی سول ڈیفنس فورس (ایس سی ڈی ایف) نے چہارشنبہ کو دی۔ایس سی ڈی ایف نے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ احتیاط کے طور پر متاثرہ بلاک سے تقریباً 200 رہائشیوں کو نکالا گیا ہے ۔فائر فائٹرز نے آٹھویں منزل پر ایک لفٹ لابی میں آگ بجھانے کے لیے پانی کی پوچھار کا استعمال کیا۔