انڈونیشیا:کورونا نے تباہی مچادی اسپتال مریضوں سے بھر گئے

   

Ferty9 Clinic

جکارتہ: انڈونیشیا میں کورونا وبا کی تازہ لہر نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس کے باعث تمام اسپتال مریضوں سے بھر گئے اور صحت کا نظام مکمل طور فیل ہونے کے قریب پہنچ گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں صرف گزشتہ ہفتے کورونا کے 20 لاکھ نئے کیسز سامنے ا?ئے ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وارڈز مکمل طور پر بھر گئے جبکہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث طبی عملے میں کمی کا سامنا ہے۔ سب سے زیادہ خراب صورت حال جکارتہ میں ہے جہاں 75 فیصد بستر مکمل طور پر مریضوں سے بھر گئے ہیں۔ بچوں میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے‘ گزشتہ 6 ماہ کے دوران صرف ایک شہر میادان میں ایک ہزار 800 بچے متاثر ہوئے جن میں 14 ہلاک ہوگئے‘طبی عملے کے ایک ہزار ارکان لقمہ اجل بن گئے۔