انڈونیشیا۔فرانس نے جنگ بندی کا مطالبہ کیاغزہ میں بلا روک ٹوک انسانی رسائی

   

جکارتہ، 28 مئی (یو این آئی) انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے آج غزہ میں لڑائی کو فوری طور پر روکنے اور انسانی امداد تک بلا رکاوٹ رسائی کا مطالبہ کیا۔پرابوو نے سرکاری محل میں میکرون کا خیرمقدم کیا، جہاں دونوں رہنماؤں نے وسیع مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ پرابوو نے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “ہم نے بین الاقوامی قانون کے احترام کو برقرار رکھنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔” انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک (انڈونیشیا اور فرانس) نے ایک خودمختار ریاست کے طور پر فلسطینیوں کی آزادی کی کوششوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کا خیال ہے کہ دو ملکی حل (فلسطینی قوم کی آزادی) ہی دیرپا امن کے حصول کا واحد راستہ ہے ۔ پرابوو نے کہا کہ انڈونیشیا اسرائیل کی خودمختاری کو تسلیم کرے گا اور اگر اسرائیل فلسطین کی آزادی کو تسلیم کرتا ہے تو وہ سفارتی تعلقات قائم کرے گا۔