انڈونیشیا اور جاپان میں زلزلے کے جھٹکے

   

جکارتہ۔ وسطی انڈونیشیا کے شمالی صوبے سولاویسی میں ہفتہ کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریختر پیما پر زلزلے کی شدت6.1 ریکارڈ کی گئی۔ تاہم سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے ۔ موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی کی اطلاع کے مطابق جاپان میں بھی 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ 10 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔