انڈونیشیا اور ملائیشیا میں غیر ملکیوں پرکورونا پابندیاں نرم کرنے پر غور

   

جکارتا / کوالالمپور: انڈونیشیا اور ملائیشیا کی حکومتوں نے غیر ملکیوں سے متعلق کورونا پابندیاں نرم کرنے پر غورشروع کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا آئندہ ہفتے سے جزیرے بالی پر سیاحوں کے لیے قرنطینہ چھوٹ پر غور کر رہا ہے۔ ادھر ملائیشیا نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے مسافروں پر پابندیاں ہٹانے کا اعلان کردیا ہے،جب کہ پابندیوں کا مکمل خاتمہ زیر غور ہے۔