انڈونیشیا: زلزلہ مہلوکین کی تعداد 73 ہوگئی

,

   

جکارتہ : انڈونیشیا میں دو روز قبل آنے والے زلزلے میں اموات کی تعداد 73 ہوگئی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے میں 800 سے زائد افراد زخمی اور تقریباََ 28 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ انڈونیشیا کے شہر مامجو میں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے بچاؤ کاری مشکلات کا بھی سامنا ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 6.2 شدت کا زلزلہ رکارڈ کیا گیا تھا۔