انڈونیشیا : صدر کے بیٹے کے حق میں فیصلہ دینے پر چیف جسٹس برطرف

   

جکارتہ : انڈونیشیا میں صدر کے بیٹے کے حق میں فیصلہ دینے پر جوڈیشل پینل نے چیف جسٹس کو برطرف کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے چیف جسٹس نے گزشتہ ماہ صدر جوکو ویدودو کے بیٹے کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے انہیں نائب صدر کے لیے الیکشن لڑنے کی اجازت دی تھی جس پر جوڈیشل پینل نے چیف جسٹس کو مفادات کے ٹکراؤ کا مرتکب قرار دیا اور ان کو برطرف کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے چیف جسٹس انور عثمان صدر جوکو ویدودو کے عزیز ہیں جنہیں عدالتی پینل نے کورٹ قوانین کی بنیادی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔عدالتی پینل نے کہا کہ چیف جسٹس، صدر اور نائب صدر کے امیدواروں کی عمر کی حد سے متعلق عدالتی فیصلے میں خود کو اثرانداز ہونے سے بچانے میں ناکام رہے۔