انڈونیشیا: قاتلانہ حملہ میں 70سالہ امام مسجد شہید

   

جکارتا : انڈونیشیا کے صوبے جنوبی سلاویسی میں مسجد کے 70سالہ امام کو قتل کر دیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی سلاویسی کے علاقے لووو میں ایک شہری فجر کی نماز کے لیے مسجد جا رہا تھا کہ اسے راستے میں 70 سالہ امام محمد یوسف زخمی حالت میں نظر آئے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ امام مسجد کے سر پر کوئی آہنی چیز ماری گئی تھی، جس سے ان کا خون بہت زیادہ مقدار میں بہہ گیا۔