جکارتہ : انڈونیشیا میں شدید بارش کی وجہ سے جمے ہوئے لاوے کا بڑا ٹکڑا ایک گاوں پر آگرا۔ تودا گرنے سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ انڈونیشیا کے ماونٹ میراپی کی ڈھلوان کے ارد گرد ہونے والی شدید بارش کے باعث یوگیاکارتا کے دریائے بویونگ کے کنارے پیش آیا۔ یہ دنیا کے سب سے زیادہ فعال آتش فشاؤں میں سے ہے۔