انڈونیشیا : لاوے کا جما ہوا تودا گاؤں پر آگرا

   

جکارتہ ۔ انڈونیشیا میں شدید بارش کی وجہ سے جمے ہوئے لاوے کا بڑا ٹکڑا ایک گاوں پر آگرا۔ تودا گرنے سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ انڈونیشیا کے ماونٹ میراپی کی ڈھلوان کے ارد گرد ہونے والی شدید بارش کے باعث یوگیاکارتا کے دریائے بویونگ کے کنارے پیش آیا۔ واضح رہے کہ دنیا کے سب سے زیادہ فعال آتش فشاں میں سے ایک ماونٹ میراپی وسطی جاوا اور یوگیاکارتا کے صوبوں کے درمیان سرحد پر واقع ہے۔