جکارتا : انڈونیشیا میں مال بردار بحری جہاز اور کشتی میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد لاپتہ ہوگئے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ایک مال بردار جہاز اور کشتی میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تصادم ہوا۔ کشتی میں 32 افراد سوار تھے۔مقامی ریسکیو ایجنسی کے ترجمان یوسف لطیف کا کہنا ہے کہ تصادم کے باعث کشتی الٹ گئی۔ ریسکیو ایجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 15 افراد کو بچا لیا۔یوسف لطیف کا کہنا ہے کہ 17 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو کیے گئے 15 افراد کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔
