جکارتہ : انڈونیشیا کے میراپی آتش فشاں میں دھماکوں کی وجہ سے علاقے سے 253 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔گنجان آباد جزیرے جاوا میں واقع میراپی آتش فشاں میں کل رات ہونے والے دھماکوں کی وجہ سے جوار کی آبادی راکھ سے ڈھک گئی۔حکام کے مطابق آتش فشاں نے کم از کم 7 دفعہ راکھ اْگلی ہے اور دہانے سے نکلنے والا لاوا، پتھروں اور گیسوں کے آمیزے کی شکل میں پہاڑی ڈھلوان سے 5 کلو میٹر نیچے تک اتر آیا ہے۔قومی آفات حفاظتی تدابیر ایجنسی کے ترجمان عبدالمہاری نے کہا ہے کہ 253 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔