انڈونیشیا میں بارش اور سیلاب سے کئی علاقے زیرآب‘ ایک ہلاک

   

جکارتا : انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں شدید بارش کے بعد سیلاب نے آبادی کا رخ کرلیا،جس کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سیلاب اور قدرتی آفات کی زد میں آکر کئی شہری زخمی ہوئے،جب کہ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیلاب کے باعث ہزاروں افراد انخلاف پر مجبور ہوگئے ہیں اور انہیں عارضی طور پر پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔