جکارتہ ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے باندہ اچے میں زنا کے مرتکب افراد کو سخت سزاؤں کے مطابق کوڑے لگانے کی تجویز پر مبنی قانون کی تیاری میں شامل ایک شخص مخلص بن محمد کو گذشتہ روز 28 کوڑے لگائے گئے جس نے ایک شادی شدہ عورت کے ساتھ تعلقات استوار کرلیا تھا اس کے ساتھ ہی عورت کو جو شادی شدہ تھی شہ نشین پر لایا گیا اور وہاں بید سے 23 مرتبہ مارا گیا۔