جکارتہ،24ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)انڈونیشیا کے پاپوا صوبے میں احتجاجی مظاہرے کے دوران پھوٹ پڑنے والے تشدد کے شکار لوگوں کی تعداد بڑھکر منگل کو 24ہوگئی جبکہ 72دیگر زخمی ہیں۔صوبے میں فوج کے ترجمان کرنل ای دریانتو نے یہاں یہ اطلاع دی۔ہائی اسکول ٹیچر کے طلبہ کو ذات پات سے متعلق الفاظ کے ذریعہ بے عزت کرنے کی افواہ پھیلنے کے بعد پیر کو سیکڑوں مشتعل مظاہرین نے وامینا اور وینا میں ریلی نکالیں۔اس دوران کئی مکانات اور دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا اور ان میں آگ لگادی۔پولیس نے بھی اس افواہ کی تصدیق نہیں کی۔وامینا میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ۔چار دیگر نعشیں اسی علاقے سے برآمد کی گئی ہیں۔وینا میں پولیس موبائل برگیڈ یونٹ کے دو جوان زخمی ہوگئے ۔مسٹر ایکو نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی تشدد میں مارے گئے لوگوں کی تعداد بڑھکر 24ہوگئی اور 72 دیگر زخمی ہیں۔زخمیوں کو وامینا اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے ۔انہوں نے تشدد کے دوران فوج کے ایک جواب کے مارے جانے کی بھی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ ہلاک شدگان کی تعداد کی اور مظاہرے کے دوران جلائی گئیں سرکاری عمارتوں ،دکانوں اور دیگر جائیداد کے نقصان کا جائزہ لے رہی ہے اور تحقیق کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس لئے بھی اس واقعہ میں مارے گئے لوگوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ترجمان نے کہاکہ وامینا اوروینا سمیت پورے صوبے میں حالات اب پوری طرح قابو میں ہیں۔پاپوا اورویسٹ پاپوا صوبہ پرتشدد مظاہروں کے لئے بدنام ہے ۔اس سے پہلے اگست میں بھی ان علاقوں میں پرتشدد مظاہرے ہوچکے ہیں۔
