جکارتہ،26ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا میں آئے ایک اور زلزلہ سے زمین لرز اٹھی، 6.5 شدت کا زلزلہ جزیرے ملوکو میں آج صبح آیا، جس کی شدت سے سڑکیں اور عمارتیں تباہ ہوگئیں۔انڈونیشیا کے جزیرے ملوکو میں آج صبح آنے والے زلزلہ سے زمین لرز گئی ،عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ کئی علاقوں میں زمین کھسکنے کے واقعات رونما ہوئے۔ ذرائع کے مطابق زلزلہ کی شدت محسوس کرتے ہی لوگ خوفزدہ ہوکر سڑکوں پر نکل آئے ۔زلزلہ کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا،جبکہ اس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ امبن شہر سے 37 کلومیٹر دوراور زمین میں 29 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا،جس کی شدت امبن شہر اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں محسوس کی گئی۔زلزلہ کے بعد علاقہ میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔