انڈونیشیا میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

   

جکارتہ۔انڈونیشیا میں چہارشنبہ کو زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1تھی۔امریکہ کے جیولوجیکل سروے نے بتایا ہے کہ زلزلہ کا مرکز زمین کی سطح سے 33 کلومیٹر کی گہرائی میں لابان نامی شہر سے133کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔قبل ازیں ریختر پیما پر اس کی شدت 4.1 بتائی گئی تھی لیکن زلزلہ پیما پر دوبارہ پیمائش کے بعد اسے 5.1 قرار دیا گیا ۔