انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 250 تک پہنچ گئی

   

انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں پیر کے روز آنے والے 5.6 شدت کے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد کم از کم 250 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔ 5.6 شدت کے زلزلے کا مرکز دارالحکومت جکارتہ سے تقریباً 75 کلومیٹر (45 میل) جنوب مشرق میں پہاڑی مغربی جاوا کے شہر سیانجور کے قریب تھا۔ یہ خطہ 2.5 ملین سے زیادہ لوگوں پر مشتمل ہے۔چونکہ امدادی کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں اس لیے مقامی حکام نے تباہ کن زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں خبردار بھی کیا ہے اور ان کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔مغربی جاوا کے گورنر رضوان کامل نے دور دراز کے علاقے میں ہلاکتوں کی نئی تعداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں میں بہت سے سرکاری اسکول کے طالب علم تھے۔