انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

   

جکارتہ ۔7 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا میں ریخترپیمانے پر 5.1 شدت کے زلزلہ محسوس کئے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے سینٹر نے بتایا کہ انڈونیشیا میں ہفتہ کے روز 23:50:37 بجے محسوس کئے گئے زلزلہ کامرکز سنگکل سے 99 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 25.76 کلومیٹر نیچے تھا۔