انڈونیشیا کی سرزمین ایک بار پھر شدید زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے بھاگ کر کھیتوں میں جمع ہو گئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ انڈونیشیا میں گزشتہ سال بھی زلزلے آئے تھے جس میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 47 منٹ پر انڈونیشیا کے ٹول علاقے کے 342 جنوب مشرق میں محسوس کیے گئے۔ یورپی زلزلہ پیما مرکز نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکے انڈونیشیا سے 2000 کلومیٹر سے زیادہ دور آسٹریلیا اور مشرقی تیمور میں بھی محسوس کیے گۓ۔