جکارتہ ۔ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف پھیل گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریختر پیما پر زلزلے کی شدت 6.6تھی، جس سے دارالحکومت جکارتہ میں بھی عمارتیں لرز اٹھیں۔ زلزلہ جاوا جزیرہ کے جنوب مغرب میں 37 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ زلزلے کی وجہ سے سونامی کی وارننگ تو جاری نہیں کی گئی ، تاہم جکارتہ میں کئی عمارتوں سے ہزاروں افراد کو باہر نکال لیا گیا۔