جکارتہ۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک انڈونیشیائی عہدیدار کے مطابق لگاتار اور موسلادھار بارش کی وجہ سے زمین کھسکنے اور سیلاب سے گوا ڈسٹرکٹ میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء جنوبی سماترا میں واقع گوا ڈسٹرکٹ کے چیف نے بتایا کہ مہلوکین میں دو نوزائیدہ بچے بھی شامل ہیں جو غرقاب ہوگئے جبکہ ایک شخص برقی شاک کی وجہ سے ہلاک ہوا۔ ڈسٹرکٹ چیف عدنان پورچنا ایشان نے مزید کہا کہ بچاؤ کاری عملہ متاثرین کو ہنوز محفوظ مقامات پر منتقل کررہا ہے جہاں شیلٹرس کیلئے سرکاری دفاتر اور مساجد کا استعمال کیا جارہا ہے۔ انڈونیشیا میں شدید بارش کی وجہ سے زمین کھسکنے اور سیلاب کے واقعات عام ہیں۔