انڈونیشیا میں زمین کھسکنے سے مہلوکین کی تعداد 15ہوگئی

   

جکارتہ۔ 2جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبہ میں پیر کے روز ہونے والے زمین کھسکنے کے واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد 15 پہنچ گئی ہے جبکہ 20 دیگر اب بھی لاپتہ ہیں۔انڈونیشیا کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان سوتوپو روو نے منگل کو رات کو بتایا کہ ضلع ساکابومی کے سن ریسیمی گاؤں میں قدرتی آفات کی وجہ سے 15 افراد ہلاک اور 20 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس کے علاوہ تین دیگر زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو اور بچاؤ کارکن لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ، ‘‘چھوٹے پیمانے پر چار دیگر زمین کھسکنے کے واقعات میں ہوئے ۔ ڈھیلی مٹی اور دلدلی زمین کی صورت حال میں بچاؤ اور ٹیم کو خطرے میں ڈال دیا تھا، خاص طور پر جب بارش ہورہی تھی’’۔انہوں نے بتایا کہ زمین کھسکنے سے متاثرہونے والے 63 افراد کو محفوظ پناہ گاہوں میں رکھا گیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ برسات کے موسم میں انڈونیشیا اکثر زمین کھسکنے اور سیلاب کی زد میں رہتا ہے ۔