انڈونیشیا میں زمین کھسکنے سے 15 ہلاک، 20 لاپتہ

   

جکارتہ، یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے جاوا جزیرے میں زمین کھسکنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور 20 لاپتہ ہو گئے ۔روسی خبر رساں ادارے اسپوتنک کے مطابق زمین کھسکنے کے واقعات سے 34 مکانات تباہ اور کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ۔ایجنسی نے بتایا کہ رات ہونے کی وجہ سے متاثرین کی گنتی ملتوی کردی گئی ہے لیکن توقع کی جارہی ہے کہ صبح ہوتے ہی متاثرین کی گنتی شروع ہوجائے گی۔