انڈونیشیا میں سعودی سفیر کی عمرہ زائرین سے وداعی ملاقات

   

جکارتہ: جمہوریہ انڈونیشیا میں سعودی عرب کے سفیر عصام الثقفی نے جکارتہ بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر سعودی عرب عمرہ کی سعادت کیلئے روانہ ہونے والے عمرہ زائرین سے ملاقات کی۔ ہوائی اڈہ پر عمرہ زائرین اور سعودی سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی کورونا کی وبا کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔خادم الحرمین الشریفین کے سفیر عصام الثقافی نے بتایا کہ انہوںنے حجاز مقدس عمرہ کی سعادت کے حصول کے لیے رخصت ہونے والے انڈونیشیا کے عازمین عمرہ سے وداعی ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے موقعے پر تمام عازمین عمرہ نے کورونا وبا کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کرانہوںنے بتایا کہ انڈونیشیا سے 224 عمرہ زائرین تیسرے عمرہ کے تیسرے مرحلے کے موقع پر سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے۔ ان کا اگلا پڑاو جدہ کا شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے جبکہ وہ مختصر دورانیے کے عمرہ کے دوران 10 دن تک مملکت میں قیام کریں گے۔ ان دنوں میں وہ عمرہ کے مناسک کی سعادت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مسجد نبویؐ اور روضہ رسول ٔپر بھی حاضری دیں گے۔