انڈونیشیا میں سمندری کشتی کو حادثہ 7 ہلاک، 4 لاپتہ

   

Ferty9 Clinic

کیندری۔/17 اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈونیشیا کے جزیرہ سلاویسی میں ہفتہ کی اولین ساعتوں کے دوران درجنوں مسافرین کو لے جانے والی ایک چھوٹی سمندری کشتی میں اچانک آگ لگ جانے کے سبب کم سے کم 7 افراد ہلاک اور دیگر 4 لاپتہ ہوگئے۔ یہ سمندری کشتی جنوب مشرقی سلاویسی سے وسطی سلاویسی میں واقع ایک جزیرہ کی سمت روانہ ہورہی تھی کہ آدھی رات کے بعد اس میں اچانک بھڑک اُٹھی تھی۔ پولیس کے مقامی ترجمان ہیری گورڈن ہارڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ کشتی کے انجن میں اچانک چنگاریاں بھڑکنے لگیں اور دیکھتے ہی دیکھتے دیگر حصوں تک آگ پھیل گئی۔‘‘ پولیس کو شبہ ہے کہ ڈیزل ٹینک پھٹ پڑنے سے آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ہنوز یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ حادثہ کے وقت کشتی میں موجود مسافرین کی تعداد کیا تھی۔اس حادثے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد پہنچانے کیلئے ٹیم متحرک ہوگئی۔