انڈونیشیا میں سونامی کے 15 سال ہزاروں افراد کی اجتماعی قبروں پر حاضری

   

باندہ اچیہہ (انڈونیشیا) ۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) قدرتی آفات کی تاریخ میں آج سے 15 سال قبل انڈونیشیا کے باندہ اچیہ صوبہ میں آئی سونامی کی کوئی نظیر نہیں ملتی جس نے ناقابل فراموش تباہی مچائی جس میں کروڑہا روپئے کی املاک کے علاوہ 47000 قیمتی جانیں بھی نے ضائع ہوئیں۔ آج اس دل دہلادینے والے واقعہ کی 15 ویں برسی کے موقع پر ہزارہا افراد اجتماعی قبروں پر پہنچ کر اپنے متوفی رشتہ داروں کو یاد کیا اور قبروں پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ وہاں موجود لوگوں نے ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہوئے تسلی آمیز کلمات کا بھی تبادلہ کیا کیونکہ ان کے پاس اپنے متوفی لواحقین کی ہلاکت پر سوائے صبر کرنے اور ان کے حق میں دعا کرنے کے کوئی اور چارہ نہیں۔