70 سے زائد لاپتہ‘ راحت و امدادی کام تیزی سے جاری
ماسکو ،: انڈونیشیا کے وسطی صوبہ سلاویسی میں سونے کی کان دھنسنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 70 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے سربراہ داتو پاموسو لومبولوٹوٹو نے جمعرات کو اس حادثہ کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ چہارشنبہ کو ضلع پریگی ماؤنٹونگ کے برنگا گاؤں میں سونے کی کان دھنسنے سے 5 افراد ہلاک اور 70 افراد لاپتہ ہوگئے۔انہوں نے کہا ’’ہمیں پانچ نعشیں ملی ہیں اور بہت سے خاندانوں نے اپنے پیاروں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی ہے۔ کل 70 افراد لاپتہ ہیں۔ ان میں سے بہت سے افراد زمین کے نیچے دبے ہوسکتے ہیں۔