جکارتہ: انڈونیشیا اورمشرقی تیمور میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم ازکم 90 لوگوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہزاروں لوگ اپنے گھر چھوڑ کی محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔انڈونیشیا میں آفات سے نمٹنے والے قومی ادارے کے مطابق ان ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کئی لوگ ابھی مٹی کے تودوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ سینکڑوں جزائر پر مشتمل انڈونیشیا میں ہر سال بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہزاروں لوگ متاثر ہوتے ہیں۔