انڈونیشیا میں شادی سے قبل جنسی تعلقات پر کوڑوں کی سزاء

   

٭ انڈونیشیا کے ایچ صوبہ میں ایک 22 سالہ شخص کو برسرعام کوڑے لگائے گئے جس پر شادی سے قبل جنسی تعلقات کا الزام ہے۔ کوڑے لگانے کے دوران وہ شخص بیہوش ہوگیا۔ اس کو ہوش میں لا کر 100 کوڑوں کی سزاء پوری کی گئی۔ 22 سالہ شخص ایک خاتون کے ساتھ ناجائز جنسی تعلقات کا مرتکب پایا گیا۔ خاتون کو بھی 100 کوڑے لگائے گئے۔ سزاء کی تکمیل کے بعد علاج کیلئے اس شخص کو ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا۔