انڈونیشیاء ۔ 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈونیشیا کے موجودہ صدر جوکو ویدودو کو صدارتی انتخابات میں سابق فوجی جنرل پرابووو سوبیانتو کے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔17 اپریل کو ہونے والے انتخابات میں 192 ملین رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ان میں پانچ ملین نئے نوجوان ووٹرز بھی شامل ہیں۔رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق صدر ویدودو کو اپنے حریف امیدوار پر برتری حاصل ہے۔
امریکہ میں طوفانی بگولے نے تباہی مچادی، 7افراد زخمی
نیویارک ۔ 14اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ریاست لوزیانا میں ہوا کے بگولے نے تباہی مچادی، جس کے باعث 7افراد زخمی ہوگئے۔ٹیکساس کے مشرقی علاقے فرینکلن میں بھی ہوا کے بگولے نے تباہی مچائی ،طوفان کے باعث بجلی کے پول گر گئے ،درخت جڑ سے اکھڑ گئے جبکہ گاڑیاں بھی الٹ گئیں۔ پول گرنے سے ڈیڑھ ہزار افراد کوبجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔