جاوا: انڈونیشیا کے مشرقی جاوا میں کووڈ۔19 کے رہنمایانہ خطوط کی پاسداری نہ کرنے والے مثلاً ماسک نہ پہننا، اب ایک نئی مشکل سے دوچار ہوگئے ہیں۔ ایسے لوگوں کو پکڑ کر اب بطور سزاء انہیں قبریں کھودنے کا کام دیا جارہا ہے جن میں کورونا سے فوت ہونے والوں کی تدفین کی جارہی ہے۔ یہاں کے سرے ڈسٹرکٹ کے سربراہ سویونو نے بتایا کہ مقامی قبرستان میں قبریں کھودنے والے صرف تین ہی افراد تھے لہٰذا انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھی قبریں کھودنے کے کام پر بطور سزا لگا دیا جائے۔