جکارتہ: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آنے والے سیلاب سے 1380 افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔ جکارتہ آفات ایجنسی کے صدر سبودو کرنی آنتو کا کہنا ہے کہ کل رات سے اب تک جاری موسلا دھار بارشوں سے جکارتہ کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔کرنی آنتو نے بتایا کہ سیلاب سے 1380 افراد متاثر ہوئے ہیں اور سیلاب زدگان کو امداد فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔ دریں اثنا محکمہ موسمیات و جیو فزکس نے خبردار کیا ہے کہ جکارتہ،بوگور، بیقاسی، تانگے رانگ اور دیپوک شہروںمیں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔