انڈونیشیا میں موسلا دھار بارش اور سیلاب، 11 افراد ہلاک

   

جکارتا : انڈونیشیا کے مشرقی جزیرے ٹیرناٹے میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔امدادی ٹیموں کے حکام نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جزیرے میں شدید بارشیں سیلاب میں تبدیل ہو گئی ہیں۔سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ گاوں’ رووا’ میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور بیسیوں مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ گاوں کے راستے بھی رسل و رسائل کے لئے بند ہو گئے ہیں۔