انڈونیشیا میں مٹی کے تودے گرنے سے 18 افراد لقمہ اجل

   

جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی پر گزشتہ روز پیش آنے والی لینڈ سلائیڈنگ میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 18 ہو گئی۔ مکاسر شہر کی امدادی ٹیم کے سربراہ میکسیانس بیکابیل نے اطلاع دی ہے کہ مقالے قصبے سے 18 افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔حکام نے بتایا کہ دو لاپتہ افراد کی کوئی خبر نہیں ہے اور علاقے میں دھند اور بارش کی وجہ سے تلاش اور بچاؤ کی کوششوں میں خلل پڑا ہے۔ خیال رہے کہ جزیرہ کے تانا توراجہ علاقے میں 4 مکانات مٹی کے تودے تلے دب گئے تھے۔